ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / سعودی وزارت حج نے "حج پلیٹ فارم اور حج اسمارٹ کارڈ" جاری کردیے

سعودی وزارت حج نے "حج پلیٹ فارم اور حج اسمارٹ کارڈ" جاری کردیے

Sun, 27 Dec 2020 17:49:55  SO Admin   S.O. News Service

ریاض 27دسمبر (آئی این ایس انڈیا)سعودی وزارت حج و عمرہ نے "حج پلیٹ فارم اور حج اسمارٹ کارڈ" لانچ کیا ہے۔ پلیٹ فارم اور حج اسمارٹ کارڈ مکہ معظمہ ثقافتی مرکز کے حالیہ اجلاس کے موقعے پر جاری کے گئے۔ کل ہفتے کے روز ہونے والے اجلاس کو'ہم ڈیجیٹل دنیا میں کیسے مثال بن سکتے ہیں' کا عنوان دیا گیا تھا۔

سعودی پریس ایجنسی "ایس پی اے" کے مطابق اس پلیٹ فارم کا مقصد حج اور عمرہ آپریشنز اور خدمات کو باہم مربوط کرنا ہے۔ اس میں ہر حاجی کو اپنی ذاتی ، طبی اور رہائشی معلومات پر مشتمل سمارٹ شناختی کارڈ جاری کرنا بھی شامل ہے۔ اس کارڈ میں عازمین حج کو ان کی رہائش گاہ تک جانے اور رہ نمائی حاصل کرنے میں سہولت ہوگی۔ وہ غیرضروری سفر سے بچ سکیں اور ان کے وقت بھی کی بچت ہو گی۔

اسمارٹ کارڈ 'قریبی فیلڈ مواصلات' (این ایف سی) ٹیکنالوجی کے ذریعہ کام کرتا ہے۔ کارڈ کو مشاعر مقدسہ میں پھیلے مقامات کا سیلف سروس 'KIOSK' کے ذریعہ ان مقامات کے نام پڑھنے میں مدد دے گا۔ حج اسمارٹ کارڈ کا اجرا سعودی عرب کے اصلاحات اور ترقی کے پروگرام 'ویژن 2030' کا حصہ جس کا اجرا مکہ کلچر سینٹر کی جانب سے کیا گیا۔ عازمین حج کے لیے یہ کارڈ ایک نئی سہولت ہے۔ اسمارٹ حج کارڈ کو رواں سال 1442ھ کے حج کے موقعے پر استعمال کیا جائے گا۔ تجربے کے طور پر حج کے موقعے پر 50 ہزار اسمارٹ کارڈ جاری کیے جائیں گے۔


Share: